صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 139

ننگی پیٹھ گھوڑے پر سواری کرنے کا بیان۔

راوی: عمرو بن عون , حماد , ثابت , انس

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اسْتَقْبَلَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی فَرَسٍ عُرْيٍ مَا عَلَيْهِ سَرْجٌ فِي عُنُقِهِ سَيْفٌ

عمرو بن عون، حماد، ثابت، انس سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے سامنے ایک ننگی پیٹھ کے گھوڑے پر سوار ہو گئے، اس پر زین نہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن میں ایک تلوار لٹکی ہوئی تھی۔

Narrated Anas:
The Prophet met them (i.e. the people) while he was riding an unsaddled horse with his sword slung over his shoulder.

یہ حدیث شیئر کریں