صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1372

جنگ حدیبیہ کا قصہ اور اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد کہ اللہ تبارک وتعالی مسلمانوں سے راضی ہو گیا جب کہ وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے ۔

راوی: صلت بن محمد , یزید بن زریع , سعید بن ابی عروبہ , قتادہ

حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ بَلَغَنِي أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ کَانَ يَقُولُ کَانُوا أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً فَقَالَ لِي سَعِيدٌ حَدَّثَنِي جَابِرٌ کَانُوا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً الَّذِينَ بَايَعُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ تَابَعَهُ أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ عَنْ قَتَادَةَ وتابعه محمدابن بشارحدثنا ابوداؤد حدثنا شعبة

صلت بن محمد، یزید بن زریع، سعید بن ابی عروبہ، حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے سعید بن مسیب سے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبداللہ شرکاء حدیبیہ کا شمار چودہ سو (1400) کرتے ہیں سعید نے جواب دیا کہ مجھے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بتایا کہ صلح حدیبیہ کے دن بیعت کرنے والے پندرہ سو حضرات تھے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ہم سے قرہ بن خالد نے کہا انہوں نے قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور محمد بن بشار نے بھی ابوداؤد کے ساتھ اس کو روایت کیا ہے۔

Narrated Qatada:
I said to Sa'id bin Al-Musaiyab, "I have been informed that Jabir bin 'Abdullah said that the number (of Al-Hudaibiya Muslim warriors) was 1400." Sa'id said to me, "Jabir narrated to me that they were 1500 who gave the Pledge of allegiance to the Prophet on the day of Al-Hudaibiya.'

یہ حدیث شیئر کریں