میدان جنگ سے دوسرے جانور کو ہنکا کر لے جانے کا بیان۔
راوی: قتبیہ , سہل بن یوسف شعبہ , ابواسحق
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ رَجُلٌ لِلْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ لَکِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَفِرَّ إِنَّ هَوَازِنَ کَانُوا قَوْمًا رُمَاةً وَإِنَّا لَمَّا لَقِينَاهُمْ حَمَلْنَا عَلَيْهِمْ فَانْهَزَمُوا فَأَقْبَلَ الْمُسْلِمُونَ عَلَی الْغَنَائِمِ وَاسْتَقْبَلُونَا بِالسِّهَامِ فَأَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَفِرَّ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَإِنَّهُ لَعَلَی بَغْلَتِهِ الْبَيْضَائِ وَإِنَّ أَبَا سُفْيَانَ آخِذٌ بِلِجَامِهَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَنَا النَّبِيُّ لَا کَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ
قتبیہ، سہل بن یوسف شعبہ، ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے براء بن عازب سے پوچھا کیا، تم لوگ حنین کی جنگ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، کہا ہاں ایسا ہوا تو ہے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ پر ثابت قدم رہے اس کی وجہ یہ ہوئی کہ قبیلہ ہوازن کے لوگ بڑے تیرانداز تھے، ہم نے جب ان سے مقابلہ کیا اور ان پر حملہ کیا، تو وہ بھاگ نکلے پھر مسلمان غنیمتوں پر جھک پڑے، اور کافروں نے تیروں سے ہمارے سینوں کو چھید نا شروع کردیا، اور ہم لوگوں کو پیچھے ہٹا دیا، مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمے رہے، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سفید خچر پر سوار تھے، اور ابوسفیان ان کی لگام پکڑے ہوئے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے جاتے تھے، أَنَا النَّبِيُّ لَا کَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ (میں بنی ہوں اور اس میں کچھ جھوٹ نہیں میں عبدا لمطلب جیسے سردار کا بیٹا ہوں)
Narrated Abu Ishaq:
Somebody asked Al-Bar-a bin 'Azib, "Did you flee deserting Allah's Apostle during the battle of Hunain?" Al-Bara replied, "But Allah's Apostle did not flee. The people of the Tribe of Hawazin were good archers. When we met them, we attacked them, and they fled. When the Muslims started collecting the war booty, the pagans faced us with arrows, but Allah's Apostle did not flee. No doubt, I saw him on his white mule and Abu Sufyan was holding its reins and the Prophet was saying, 'I am the Prophet in truth: I am the son of 'Abdul Muttalib.' "