شریر جانور اور گھوڑے پر سواری کرنے کا بیان اور راشد بن سعد کہتے ہیں، کہ زمانہ سلف کے لوگ نر جانور پر سوار ہونا پسند کرتے تھے، کیونکہ وہ زیادہ بہادر اور دلیر ہوتا ہے۔
راوی: احمد بن محمد , عبداللہ , شعبہ , قتادہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ بِالْمَدِينَةِ فَزَعٌ فَاسْتَعَارَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَهُ مَنْدُوبٌ فَرَکِبَهُ وَقَالَ مَا رَأَيْنَا مِنْ فَزَعٍ وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا
احمد بن محمد، عبداللہ ، شعبہ، قتادہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک کو کہتے ہوئے سنا کہ مدینہ میں کچھ خوف پھیلا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ کا ایک گھوڑا مانگ لیا، جس کا نام مندوب تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہو کر باہر تشریف لے گئے اور لوٹ کر فرمایا ہم نے کوئی ہراس نہیں دیکھا، البتہ ہم نے اس گھوڑے کو دریا کی طرح سبک روپایا،
Narrated Anas bin Malik:
There was a feeling of fright in Medina, so the Prophet borrowed a horse called Mandub belonging 'to Abu Talha and mounted it. (On his return), he said, "I did not see anything of fright and I found this horse very fast."