صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1344

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا جنگ خندق سے واپس آنا اور یہود ان بنی قریظہ پر چڑھائی کرنا اور ان کا محاصرہ کرنا ۔

راوی: محمد بن بشار , منذر , شعبہ , سعد بن ابراہیم , ابوامامہ , ابوسعید خدری

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ نَزَلَ أَهْلُ قُرَيْظَةَ عَلَی حُکْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی سَعْدٍ فَأَتَی عَلَی حِمَارٍ فَلَمَّا دَنَا مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ لِلْأَنْصَارِ قُومُوا إِلَی سَيِّدِکُمْ أَوْ خَيْرِکُمْ فَقَالَ هَؤُلَائِ نَزَلُوا عَلَی حُکْمِکَ فَقَالَ تَقْتُلُ مُقَاتِلَتَهُمْ وَتَسْبِي ذَرَارِيَّهُمْ قَالَ قَضَيْتَ بِحُکْمِ اللَّهِ وَرُبَّمَا قَالَ بِحُکْمِ الْمَلِکِ

محمد بن بشار، منذر، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابوامامہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بنی قریظہ سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فیصلہ پر راضی ہو کر قلعہ سے اتر آئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد کو بلوایا وہ گدھے پر بیٹھے ہوئے جب مسجد کے قریب آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا۔ اٹھو! اپنے سردار کے لینے کے لئے یا یہ فرمایا کہ اٹھو! اس کے لینے کو جو سب میں بہتر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ بنی قریظہ تمہارے فیصلہ پر راضی ہو کر اتر آئے ہیں انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! جو ان میں لڑائی کے قابل ہیں ان کو قتل کردیا جائے۔ اور عورتوں و بچوں کو قیدی بنا لیا جائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے اللہ کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا یا بادشاہ کی مرضی کے مطابق۔

Narrated Abu Said Al-Khudri:
The people of (Banu) Quraiza agreed to accept the verdict of Sad bin Mu'adh. So the Prophet sent for Sad, and the latter came (riding) a donkey and when he approached the Mosque, the Prophet said to the Ansar, "Get up for your chief or for the best among you." Then the Prophet said (to Sad)." These (i.e. Banu Quraiza) have agreed to accept your verdict." Sad said, "Kill their (men) warriors and take their offspring as captives, "On that the Prophet said, "You have judged according to Allah's Judgment," or said, "according to the King's judgment."

یہ حدیث شیئر کریں