جنگ خندق کا بیان اسے احزاب بھی کہتے موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں یہ لڑائی شوال 4 ھ میں واقع ہوئی تھی۔
راوی: محمد بن سلام بیکندی , مروان بن معاویہ فزاری , عبدہ اسماعیل بن ابی خالد , عبداللہ بن ابی اوفی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ وَعَبْدَةُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْأَحْزَابِ فَقَالَ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمْ الْأَحْزَابَ اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ
محمد بن سلام بیکندی، مروان بن معاویہ فزاری، عبدہ اسماعیل بن ابی خالد، حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان کو کہتے سنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کافروں کی جماعت کے لئے بددعا فرماتے تھے اور اس طرح ارشاد فرماتے تھے کہ اے اللہ کتاب کو نازل کرنے والے! کافروں کی جماعت کو شکست دے۔ یا اللہ! ان کو شکست دے اور ان کے قدم اکھیڑ دے۔
Narrated 'Abdullah bin Abi 'Aufa:
Allah's Apostle invoked evil upon the clans saying, "Allah, the Revealer of the Holy Book (i.e. the Quran), the Quick Taker of the accounts! Please defeat the clans. O Allah! Defeat them and shake them."