صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1333

جنگ خندق کا بیان اسے احزاب بھی کہتے موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں یہ لڑائی شوال 4 ھ میں واقع ہوئی تھی۔

راوی: عبداللہ بن محمد , یحیی بن آدم , اسرائیل , ابواسحاق , سلیمان بن صرد

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يَقُولُ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ صُرَدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ حِينَ أَجْلَی الْأَحْزَابَ عَنْهُ الْآنَ نَغْزُوهُمْ وَلَا يَغْزُونَنَا نَحْنُ نَسِيرُ إِلَيْهِمْ

عبداللہ بن محمد، یحیی بن آدم، اسرائیل، ابواسحاق، سلیمان بن صرد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے تھے کہ جب جنگ خندق کے دن کافر اپنے اپنے ملک کو لوٹ گئے اور میدان صاف ہوگیا تو میں نے سنا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ اب آج سے ہم ہی ان پر چڑھائی کرکے جائیں گے اور لڑیں گے وہ ہم پر چڑھائی نہیں کر سکتے۔

Narrated Sulaiman bin Surd:
When the clans were driven away, I heard the Prophet saying, "From now onwards we will go to attack them (i.e. the infidels) and they will not come to attack us, but we will go to them."

یہ حدیث شیئر کریں