صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1321

جنگ خندق کا بیان اسے احزاب بھی کہتے موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں یہ لڑائی شوال 4 ھ میں واقع ہوئی تھی۔

راوی: قتیبہ بن سعید , عبدالعزیز بن ابی حازم , وہ اپنے والد سلمہ بن دینار سے , وہ سہل بن سعد

حَدَّثَنِي قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَنْدَقِ وَهُمْ يَحْفِرُونَ وَنَحْنُ نَنْقُلُ التُّرَابَ عَلَی أَکْتَادِنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَهْ فَاغْفِرْ لِلْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ

قتیبہ بن سعید، عبدالعزیز بن ابی حازم، وہ اپنے والد سلمہ بن دینار سے، وہ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ خندق کھود رہے تھے اور مٹی کاندھوں پر اٹھا رہے تھے اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے اللہ! آخرت کے عیش کے سوا کوئی عیش اچھا نہیں تو مہاجرین اور انصار کو بخش دے اور ان پر مہربانی فرما۔

Narrated Sahl bin Sad:
We were with Allah's Apostle in the Trench, and some were digging the trench while we were carrying the earth on our shoulders. Allah's Apostle said, 'O Allah! There is no life except the life of the Hereafter, so please forgive the Emigrants and the Ansar."

یہ حدیث شیئر کریں