صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1307

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد کہ احد ہم سے محبت رکھتا ہے عباس بن سہل نے ابوحمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ روایت بیان کی ہے۔

راوی: عبداللہ بن یوسف , امام مالک , عمرو بن ابی عمرو , انس بن مالک

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَمْرٍو مَوْلَی الْمُطَّلِبِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَعَ لَهُ أُحُدٌ فَقَالَ هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَکَّةَ وَإِنِّي حَرَّمْتُ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا

عبداللہ بن یوسف، امام مالک، عمرو بن ابی عمرو، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ تبوک سے واپس آتے ہوئے جب احد نظر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ احد ایک پہاڑ جو ہمیں دوست رکھتا ہے اور ہم اس کو دوست رکھتے ہیں یا اللہ! حضرت ابراہیم نے مکہ کو حرم بنایا اور میں مدینہ کو دو پتھریلے علاقوں کے درمیان حرم بناتا ہوں۔

Narrated Anas bin Malik:
When the mountain of Uhud appeared before Allah's Apostle he said, "This IS a mountain that loves us and is loved by us. O, Allah! Abraham made Mecca a Sanctuary, and I have made Medina (i.e. the area between its two mountains) a Sanctuary as well."

یہ حدیث شیئر کریں