شہدا احد کا بیان جیسے حضرت حمزہ بن عبدالمطلب حضرت یمان حضرت نضر بن انس اور حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہم۔
راوی: عمرو بن علی افلاس , معاذ بن ہشام
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ قَالَ مَا نَعْلَمُ حَيًّا مِنْ أَحْيَائِ الْعَرَبِ أَکْثَرَ شَهِيدًا أَعَزَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ قَتَادَةُ وَحَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّهُ قُتِلَ مِنْهُمْ يَوْمَ أُحُدٍ سَبْعُونَ وَيَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ سَبْعُونَ وَيَوْمَ الْيَمَامَةِ سَبْعُونَ قَالَ وَکَانَ بِئْرُ مَعُونَةَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَوْمُ الْيَمَامَةِ عَلَی عَهْدِ أَبِي بَکْرٍ يَوْمَ مُسَيْلِمَةَ الْکَذَّابِ
عمرو بن علی افلاس، معاذ بن ہشام اپنے والد سے وہ قتادہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا ہم نہیں سمجھتے کہ عرب کے تمام قبائل میں انصار سے زیادہ عزت والا کوئی قیامت کے دن ہو قتادہ کہتے ہیں کہ مجھ سے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ احد کے دن ستر آدمی انصار کے شہید ہوئے اور اتنے ہی بیرمعونہ کے دن اور اتنے ہی جنگ یمامہ کے دن اور بیرمعونہ کا واقعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں ہوا تھا اور یمامہ کا واقعہ خلافت صدیقی میں ہوا جس دن مسیلمہ کذاب سے مقابلہ ہوا۔
Narrated Qatada:
We do not know of any tribe amongst the 'Arab tribes who lost more martyrs than Al-Ansar, and they will have superiority on the Day of Resurrection. Anas bin Malik told us that seventy from the Ansar were martyred on the day of Uhud, and seventy on the day (of the battle of) Bir Ma'una, and seventy on the day of Al-Yamama. Anas added, "The battle of Bir Ma'una took place during the lifetime of Allah's Apostle and the battle of Al-Yamama, during the caliphate of Abu Bakr, and it was the day when Musailamah Al-Kadhdhab was killed."