(ان لوگوں کا بیان) جنہوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا حکم مانا۔
راوی: محمد بن سلام , ابومعاویہ , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمْ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا أَجْرٌ عَظِيمٌ قَالَتْ لِعُرْوَةَ يَا ابْنَ أُخْتِي کَانَ أَبَوَاکَ مِنْهُمْ الزُّبَيْرُ وَأَبُو بَکْرٍ لَمَّا أَصَابَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَصَابَ يَوْمَ أُحُدٍ وَانْصَرَفَ عَنْهُ الْمُشْرِکُونَ خَافَ أَنْ يَرْجِعُوا قَالَ مَنْ يَذْهَبُ فِي إِثْرِهِمْ فَانْتَدَبَ مِنْهُمْ سَبْعُونَ رَجُلًا قَالَ کَانَ فِيهِمْ أَبُو بَکْرٍ وَالزُّبَيْرُ
محمد بن سلام، ابومعاویہ، ہشام بن عروہ، عروہ ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ الَّذِينَ اسْتَجَابُوا لِلَّهِ وَالرَّسُولِ مِنْ بَعْدِ مَا أَصَابَهُمْ الْقَرْحُ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا مِنْهُمْ وَاتَّقَوْا أَجْرٌ عَظِيمٌ الخ یعنی جن لوگوں نے زخمی ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ اور رسول کا حکم مانا ان میں جو نیک پرہیز گار ہیں ان کو بہت ثواب ملے گا اے میرے بھانجے! تمہارے والد زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور نانا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ انہیں لوگوں میں سے تھے بات یہ ہوئی کہ احد کے دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو صدمہ پہنچا تھا اور کافر مکہ کو واپس گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندیشہ پیدا ہوا کہ کافر کہیں پھر لوٹ نہ آئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کافروں کا تعاقب کون کرتا ہے؟ یہ حکم سن کر ستر حضرات نے اس حکم کی تعمیل منظور کی جس میں زبیر اور ابوبکر بھی شامل تھے۔
Narrated 'Aisha:
Regarding the Holy Verse: "Those who responded (To the call) of Allah And the Apostle (Muhammad), After being wounded, For those of them Who did good deeds And refrained from wrong, there is a great reward." (3.172)
She said to 'Urwa, "O my nephew! Your father, Az-Zubair and Abu Bakr were amongst them (i.e. those who responded to the call of Allah and the Apostle on the day (of the battle of Uhud). When Allah's Apostle, suffered what he suffered on the day of Uhud and the pagans left, the Prophet was afraid that they might return. So he said, 'Who will go on their (i.e. pagans') track?' He then selected seventy men from amongst them (for this purpose)." (The sub-narrator added, "Abu Bakr and Az-Zubair were amongst them.")