اس آیت کریمہ کے متعلق کہ جب دو جماعتوں نے تم میں سے سستی کرنے کا ارادہ کیا اور اللہ تعالیٰ ان کا مدد گار تھا اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔
راوی: مسدد بن مسرہد , یحیی بن سعید قطان , یحیی بن سعید انصاری , سعید بن مسیب , سعد بن ابی وقاص
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدًا يَقُولُ جَمَعَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ
مسدد بن مسرہد، یحیی بن سعید قطان، یحیی بن سعید انصاری، سعید بن مسیب، سعد بن ابی وقاص سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے تھے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے احد کے دن اپنے ماں باپ جمع کرکے فرمایا (فداک ابی و امی) یعنی میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں۔
Narrated Sad:
Allah's Apostle mentioned both his father and mother for me on the day of the battle of Uhud.