صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1276

اس آیت کریمہ کے متعلق کہ جب دو جماعتوں نے تم میں سے سستی کرنے کا ارادہ کیا اور اللہ تعالیٰ ان کا مدد گار تھا اور مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے۔

راوی: محمد بن یوسف , ابن عیینہ , عمرو بن دینار , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِينَا إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْکُمْ أَنْ تَفْشَلَا بَنِي سَلِمَةَ وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ وَاللَّهُ يَقُولُ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا

محمد بن یوسف، ابن عیینہ، عمرو بن دینار، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سورت آل عمران کی مندرجه بالا آیت میں دو گروه سے بنی سلمه اور بنی حارثه مراد ہیں اور یہ آیت نازل ہونا مجھے پسند ہے کیونکه اس میں الله تعالیٰ نے دونوں کی مدد کا وعده کیا ہے۔

Narrated Jabir:
This Verse: "When two of your parties almost Decided to fall away…" was revealed in our connection, i.e. Bani Salama and Bani Haritha and I would not have liked that, if it was not revealed, for Allah said:– But Allah was their Protector…..(3.122)

یہ حدیث شیئر کریں