صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1256

یہود بنی نضیر کے پاس آنحضرت کا جانا دو آدمیوں کی دیت کے سلسلہ میں اور ان کا رسول اللہ سے دغا کرنا زہری عروہ بن زبیر سے روایت کرتے ہیں ان کا بیان ہے کہ غزوہ بنی نضیر بدر سے چھ ماہ بعد اور احد سے پہلے ہوا اور اللہ تعالیٰ کا سورت حشر میں فرمانا ہوالذی اخرج الذین کفروا من اھل الکتاب من دیارھم لاول الحشر وہی پروردگار ہے جس نے اہل کتاب کے کافروں کو ان کے گھروں سے نکالا یہ ان کا پہلا نکلنا تھا اور ابن اسحق نے بھی بنی نضیر کے بعد بیرمعونہ اور جنگ احد کا ذکر کیا ہے۔

راوی: حسن بن مدرک , یحیی بن حماد , ابوعوانہ , ابوبشر , سعید بن جبیر

حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِکٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ سُورَةُ الْحَشْرِ قَالَ قُلْ سُورَةُ النَّضِيرِ تَابَعَهُ هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ

حسن بن مدرک، یحیی بن حماد، ابوعوانہ، ابوبشر، سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے سامنے سورت حشر کا ذکر آیا تو انهوں نے فرمایا که سوره نضیر کهو! ابوعوانه کے ساتھ اس حدیث کو ہشیم نے بھی ابوبشر سے روایت کیا ہے ۔

Narrated Said bin Jubair:
I mentioned to Ibn 'Abbas Surat-Hashr. He said, "Call it Surat-an-Nadir."

یہ حدیث شیئر کریں