صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1252

یہ باب عنوان سے خالی ہے۔

راوی: ابراہیم بن منذر , محمد بن فلیح بن سلیمان , موسیٰ بن عقبہ ابن شہاب زہری

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ هَذِهِ مَغَازِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُلْقِيهِمْ هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَکُمْ رَبُّکُمْ حَقًّا قَالَ مُوسَی قَالَ نَافِعٌ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ تُنَادِي نَاسًا أَمْوَاتًا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا قُلْتُ مِنْهُمْ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ فَجَمِيعُ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنْ قُرَيْشٍ مِمَّنْ ضُرِبَ لَهُ بِسَهْمِهِ أَحَدٌ وَثَمَانُونَ رَجُلًا وَکَانَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ يَقُولُ قَالَ الزُّبَيْرُ قُسِمَتْ سُهْمَانُهُمْ فَکَانُوا مِائَةً وَاللَّهُ أَعْلَمُ

ابراہیم بن منذر، محمد بن فلیح بن سلیمان، موسیٰ بن عقبہ ابن شہاب زہری سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے پہلے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جہادوں کا ذکر کیا اور پھر کہا یہ ہیں رسول اللہ کے جہاد! پھر بدر والوں کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کافروں کی لاشوں کو کنویں میں ڈال رہے تھے اور ان سے فرما رہے تھے اب کہو تم! تمہارے پروردگار نے جو وعدہ تم سے کیا تھا وہ تم نے حق پایا یا نہیں؟ اور اسی سند سے موسیٰ بن عقبہ نافع سے اور وہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ یہ اصحاب رسول رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں جن میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی تھے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم مردوں سے خطاب کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان سے زیادہ تو تم بھی میری بات نہیں سن سکتے۔ بدر میں جو لوگ شریک تھے اور جن کو مال غنیمت سے حصہ ملا ان کی تعداد اکاسی (81) تھی اور عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زبیر کہتے ہیں کہ حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے خود حصے تقسیم کئے تھے اور لوگوں کی تعداد سو (100) تھی۔

Narrated Ibn Shihab:
These were the battles of Allah's Apostle (which he fought), and while mentioning (the Badr battle) he said, "While the corpses of the pagans were being thrown into the well, Allah's Apostle said (to them), 'Have you found what your Lord promised true?" 'Abdullah said, "Some of the Prophet's companions said, "O Allah's Apostle! You are addressing dead people.' Allah's Apostle replied, 'You do not hear what I am saying, better than they.' The total number of Muslim fighters from Quraish who fought in the battle of Badr and were given their share of the booty, were 81 men." Az-Zubair said, "When their shares were distributed, their number was 101 men. But Allah knows it better."

یہ حدیث شیئر کریں