صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1251

یہ باب عنوان سے خالی ہے۔

راوی: حجاج بن منہال , عبداللہ بن عمر نمیری , یونس بن یزید زہری

حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ النُّمَيْرِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ وَسَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ وَعَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ وَعُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلٌّ حَدَّثَنِي طَائِفَةً مِنْ الْحَدِيثِ قَالَتْ فَأَقْبَلْتُ أَنَا وَأُمُّ مِسْطَحٍ فَعَثَرَتْ أُمُّ مِسْطَحٍ فِي مِرْطِهَا فَقَالَتْ تَعِسَ مِسْطَحٌ فَقُلْتُ بِئْسَ مَا قُلْتِ تَسُبِّينَ رَجُلًا شَهِدَ بَدْرًا فَذَکَرَ حَدِيثَ الْإِفْکِ

حجاج بن منہال، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نمیری، یونس بن یزید زہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان کو کہتے ہوئے سنا کہ عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن زبیر، سعید بن مسیب علقمہ بن وقاص لیثی اور عبیداللہ بن عبداللہ سے میں نے سنا کہ ان چاروں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا زوجہ رسول اکرم پر جو تہمت لگائی تھی اس حدیث کا ایک ٹکڑا روایت کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی تھیں کہ میں اور مسطح کی ماں، ہم دونوں رفع حاجت کے لئے گئیں کہ اتنے میں مسطح کی ماں کا پاؤں چادر میں الجھا اور وہ گر پڑی اور پھر اس نے اپنے بیٹے مسطح کو برا بھلا کہا میں نے کہا ارے تو اس کو برا کہتی ہے وہ تو بدر کی جنگ میں شامل تھے پھر پورا قصہ تہمت کا بیان فرمایا۔

Narrated Yunus bin Yazid:
I heard Az-Zuhri saying, "I heard 'Urwa bin Az-Zubair. Said bin Al-Musaiyab, 'Alqama bin Waqqas and 'Ubaidullah bin 'Abdullah each narrating part of the narrative concerning 'Aisha the wife of the Prophet. 'Aisha said: When I and Um Mistah were returning, Um Mistah stumbled by treading on the end of her robe, and on that she said, 'May Mistah be ruined.' I said, 'You have said a bad thing, you curse a man who took part in the battle of Badr!." Az-Zuhri then narrated the narration of the Lie (forged against 'Aisha).

یہ حدیث شیئر کریں