یہ باب عنوان سے خالی ہے۔
راوی: ابوالنعمان , جریر بن حازم , نافع
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ يَقْتُلُ الْحَيَّاتِ کُلَّهَا حَتَّی حَدَّثَهُ أَبُو لُبَابَةَ الْبَدْرِيُّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ قَتْلِ جِنَّانِ الْبُيُوتِ فَأَمْسَکَ عَنْهَا
ابوالنعمان، جریر بن حازم، حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہر سانپ کو مار ڈالتے تھے آخر ان سے ابولبابہ بشیر بن عبد المنذر جو صحابی رسول اکرم اور شریک بدر تھے یہ حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کے سفید سانپوں کو جو نیلے اور پتلے ہوتے ہیں مارنے سے منع فرمایا ہے اس کے بعد عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کا مارنا چھوڑ دیا۔
Narrated Nafi: Ibn 'Umar used to kill all kinds of snakes until Abu Lubaba Al-Badri told him that the Prophet had forbidden the killing of harmless snakes living in houses and called Jinan. So Ibn 'Umar gave up killing them.