ابوجہل کے قتیل کا بیان ۔
راوی: اسحق بن ابراہیم صواف یوسف بن یعقوب (جو بنی ضبیعہ کے محلہ میں ٹھہرتے تھے اور بنی سدوس کے غلام تھے) سلیمان ابومجلز قیس بن عبادہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ کَانَ يَنْزِلُ فِي بَنِي ضُبَيْعَةَ وَهُوَ مَوْلًی لِبَنِي سَدُوسَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِينَا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ
اسحاق بن ابراہیم صواف یوسف بن یعقوب (جو بنی ضبیعہ کے محلہ میں ٹھہرتے تھے اور بنی سدوس کے غلام تھے) سلیمان ابومجلز حضرت قیس بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ یہ آیت ہمارے حق میں نازل ہوئی ہے (ھٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِيْ رَبِّهِمْ) 22۔ الحج : 19) الخ۔
Narrated 'Ali:
The following Holy Verse:– "These two opponents (believers and disbelievers) dispute with each other about their Lord." (22.19) was revealed concerning us.