ابوجہل کے قتیل کا بیان ۔
راوی: ابن نمیر ابواسامہ اسمٰعیل قیس عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ أَخْبَرَنَا قَيْسٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ أَتَی أَبَا جَهْلٍ وَبِهِ رَمَقٌ يَوْمَ بَدْرٍ فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ هَلْ أَعْمَدُ مِنْ رَجُلٍ قَتَلْتُمُوهُ
ابن نمیر ابواسامہ اسماعیل قیس عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ بدر کے دن ابوجہل کے پاس اس وقت آئے جب کہ وہ دم توڑ رہا تھا ابوجہل نے ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کیا ہی عجیب بات ہے کہ مجھ جیسے شخص کو قوم کے لوگوں نے مار ڈالا بھلا مجھ سے بڑھ کر کون ہوگا جس کو تم نے مارا ہے۔
Narrated Abdullah: That he came across Abu Jahl while he was on the point of death on the day of Badr. Abu Jahl said, "You should not be proud that you have killed me nor I am ashamed of being killed by my own folk."