جنگ عشیرہ یا عسیرہ کا بیان ابن اسحاق کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ابواء کا غزوہ کیا پھر بواط کا پھر عشیرہ کا ۔
راوی: عبداللہ بن محمد وہب شعبہ ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ ابواسحق زید بن ارقم
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَهْبٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ کُنْتُ إِلَی جَنْبِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ فَقِيلَ لَهُ کَمْ غَزَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةٍ قَالَ تِسْعَ عَشْرَةَ قِيلَ کَمْ غَزَوْتَ أَنْتَ مَعَهُ قَالَ سَبْعَ عَشْرَةَ قُلْتُ فَأَيُّهُمْ کَانَتْ أَوَّلَ قَالَ الْعُسَيْرَةُ أَوْ الْعُشَيْرُ فَذَکَرْتُ لِقَتَادَةَ فَقَالَ الْعُشَيْرُ
عبداللہ بن محمد وہب شعبہ ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ ابواسحاق زید بن ارقم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے ان سے دریافت کیا کہ رسول اکرم نے کتنے غزوات کئے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا انیس پھر پوچھا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی مرتبہ رسول اکرم کے ہمراہ غزوات میں شرکت کی ہے؟ جواب دیا سترہ میں ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ سب سے پہلے کون سا غزوہ واقع ہوا تھا؟ فرمایا عسیرہ یا عشیرہ شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے یہی بات قتادہ سے دریافت کی تو انہوں نے جواب دیا کہ عشیرہ۔
Narrated Abu Ishaq:
Once, while I was sitting beside Zaid bin Al-Arqam, he was asked, "How many Ghazwat did the Prophet undertake?" Zaid replied, "Nineteen." They said, "In how many Ghazwat did you join him?" He replied, "Seventeen." I asked, "Which of these was the first?" He replied, "Al-'Ashira or Al-'Ashiru."