جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ کے پاس یہودیوں کے آنے کا بیان ہادوا کے معنی ہیں یہودی ہوں گے لین (قرآن میں جو) ھدنا ہے اس کے معنے ہیں ہم نے توبہ کی ہائد توبہ کرنے والے کو کہتے ہیں ۔
راوی: زیادہ بن ایوب ہشیم ابوبشر سعید بن جبیر ابن عباس ما
حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قال حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قال أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ هُمْ أَهْلُ الْکِتَابِ جَزَّئُوهُ أَجْزَائً فَآمَنُوا بِبَعْضِهِ وَکَفَرُوا بِبَعْضِهِ
زیاد بن ایوب ہشیم ابوبشر سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ وہ اہل کتاب ہی ہیں جنہوں نے تورات کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور بعض پر ایمان لے آئے اور بعض سے کفر کیا۔
Narrated Ibn Abbas:
They, the people of the Scriptures, divided this Scripture into parts, believing in some portions of it and disbelieving the others. (See 15:91)