آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کرنے اور ان کا مدینہ میں آنے اور ان کی رخصتی کا بیان۔
راوی: عبید بن اسماعیل ابواسامہ ہشام
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ تُوُفِّيَتْ خَدِيجَةُ قَبْلَ مَخْرَجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْمَدِينَةِ بِثَلَاثِ سِنِينَ فَلَبِثَ سَنَتَيْنِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِکَ وَنَکَحَ عَائِشَةَ وَهِيَ بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ ثُمَّ بَنَی بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ
عبید بن اسماعیل ابواسامہ ہشام ان کے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ کی طرف ہجرت کرنے سے تین سال پہلے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا انتقال ہوگیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کم و بیش دو سال تو قف کیا پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے جب کہ ان کی عمر چھ برس کی تھی نکاح کرلیا اور پھر نو سال کی عمر میں رخصتی ہوئی۔
Narrated Hisham's father:
Khadija died three years before the Prophet departed to Medina. He stayed there for two years or so and then he married 'Aisha when she was a girl of six years of age, and he consumed that marriage when she was nine years old.