نجاشی (شاہ حبشہ) کی وفات کا بیان
راوی: صالح ، ابن شہاب، سعید بن مسیب ، ابوہریرہ
وَعَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفَّ بِهِمْ فِي الْمُصَلَّی فَصَلَّی عَلَيْهِ وَکَبَّرَ أَرْبَعًا
صالح ابن شہاب سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید گاہ میں صحابہ کو صف بستہ کھڑا کیا اور ان (یعنی نجاشی) کے جنازہ کی نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار تکبیریں کہیں۔