حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام کا بیان۔
راوی: محمد بن مثنیٰ اسماعیل قیس
حَدَّثَنِا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ لِلْقَوْمِ لَوْ رَأَيْتُنِي مُوثِقِي عُمَرُ عَلَی الْإِسْلَامِ أَنَا وَأُخْتُهُ وَمَا أَسْلَمَ وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا انْقَضَّ لِمَا صَنَعْتُمْ بِعُثْمَانَ لَکَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَنْقَضَّ
محمد بن مثنیٰ اسماعیل قیس سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن زید سے قوم کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام سے پہلے اپنے آپ کو اور ان کی بہن کو دیکھا کہ عمر ہمیں باندھے ہوئے تھے اور جو حرکت تم نے حضرت عثمان کے ساتھ کی ہے اگر اس وجہ سے احد پہاڑ پھٹ جائے تو بعید نہیں ہے۔
Narrated Qais:
I heard Said bin Zaid saying to the people, "If you but saw me and 'Umar's sister tied and forced by 'Umar to leave Islam while he was not yet a Muslim. And if the mountain of Uhud could move from its place for the evil which you people have done to Uthman, it would have the right to do that."