صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 1095

حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے اسلام کا بیان۔

راوی: قتیبہ بن سعید سفیان اسماعیل قیس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ فِي مَسْجِدِ الْکُوفَةِ يَقُولُ وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ لَمُوثِقِي عَلَی الْإِسْلَامِ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ عُمَرُ وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا ارْفَضَّ لِلَّذِي صَنَعْتُمْ بِعُثْمَانَ لَکَانَ

قتیبہ بن سعید سفیان اسماعیل قیس سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن زید بن عمرو بن نفیل کو مسجد کوفہ میں فرماتے ہوئے سنا کہ واللہ میں نے اپنے آپ کو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے سے پہلے دیکھا کہ وہ مجھے اسلام پر قائم رہنے کی وجہ سے باندھنے والے تھے اور اگر اس حرکت کی وجہ سے جو تم نے حضرت عثمان کے ساتھ کی ہے (یعنی شہید کرنا) احد پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہٹ جائے تو کچھ بعید نہیں ہے۔

Narrated Qais:
I heard Said bin Zaid bin 'Amr bin Nufail saying in the mosque of Al-Kufa. "By Allah, I have seen myself tied and forced by 'Umar to leave Islam before 'Umar himself embraced Islam. And if the mountain of Uhud could move from its place for the evil which you people have done to 'Uthman, then it would have the right to move from its place."

یہ حدیث شیئر کریں