صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 1085

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو مشرکین کے ہاتھوں تکالیف پہنچنے کا بیان۔

راوی: سلیمان بن حرب شعبہ ابواسحاق اسود عبداللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجْمَ فَسَجَدَ فَمَا بَقِيَ أَحَدٌ إِلَّا سَجَدَ إِلَّا رَجُلٌ رَأَيْتُهُ أَخَذَ کَفًّا مِنْ حَصًا فَرَفَعَهُ فَسَجَدَ عَلَيْهِ وَقَالَ هَذَا يَکْفِينِي فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدُ قُتِلَ کَافِرًا بِاللَّهِ

سلیمان بن حرب شعبہ ابواسحاق اسود حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت النجم پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ (تلاوت ادا) کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تمام لوگوں نے سجدہ کیا مگر ایک آدمی کو میں نے دیکھا کہ ہاتھ میں کنکریاں لے کر اوپر اٹھائیں اور ان پر سجدہ کرلیا اور کہا مجھے تو یہی کافی ہے میں نے اس کے بعد دیکھا کہ وہ حالت کفر میں قتل ہوگیا۔

Narrated 'Abdullah:
The Prophet recited Surat An-Najam and prostrated, and there was nobody who did not prostrate then except a man whom I saw taking a handful of pebbles, lifting it, and prostrating on it. He then said, "This is sufficient for me." No doubt I saw him killed as a disbeliever afterwards.

یہ حدیث شیئر کریں