صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ جہاد اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ حدیث 108

خندق کھودنے کا بیان

راوی: ابو معمر , عبدالوارث , عبدالعزیز , انس

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَعَلَ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ الْخَنْدَقَ حَوْلَ الْمَدِينَةِ وَيَنْقُلُونَ التُّرَابَ عَلَی مُتُونِهِمْ وَيَقُولُونَ نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا عَلَی الْإِسْلَامِ مَا بَقِينَا أَبَدَا وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجِيبُهُمْ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ إِنَّه لَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُ الْآخِرَهْ فَبَارِکْ فِي الْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَهْ

ابو معمر، عبدالوارث، عبدالعزیز، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ مہاجرین و انصار مدینہ کے گرد خندق کھودتے، اپنی پیٹھ پر مٹی لادتے، اور یہ کہتے جاتے ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد اسلامی کی بیعت کی ہے، جب تک زندہ ہیں مسلمان رہیں گے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو جواب دیتے جاتے، اے میرے اللہ آخرت کی بھلائی کے سوا کوئی بھلائی نہیں، پس تو مہاجرین اور انصار میں برکت عطا فرما۔

Narrated Anas:
The Emigrants and the Ansar started digging the trench around Medina carrying the earth on their backs and saying, "We are those who have given a pledge of allegiance to Muhammad that we will I carry on Jihad as long as we live." The Prophet kept on replying, "O Allah, there is no good except the good of the Hereafter; so confer Your Blessings on the Ansar and the Emigrants."

یہ حدیث شیئر کریں