زمانہ جاہلیت کا بیان
راوی: عمرو بن عباس عبدالرحمن سفیان ابواسحق عمرو بن میمون
حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّ الْمُشْرِکِينَ کَانُوا لَا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ حَتَّی تَشْرُقَ الشَّمْسُ عَلَی ثَبِيرٍ فَخَالَفَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَاضَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ
عمرو بن عباس عبدالرحمن سفیان ابواسحاق عمرو بن میمون سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ مشرکین ثبیر نامی پہاڑ پر دھوپ آ جانے کے بعد مزدلفہ سے نکلا کرتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طلوع آفتاب سے پہلے ہی وہاں سے نکل کر ان کی مخالفت کی۔
Narrated 'Umar:
The pagans used not to leave Jam' (i.e. Muzdalifa) till the sun had risen on Thabir mountain. The Prophet contradicted them by leaving (Muzdalifa) before the sun rose.