کعبہ کی تعمیر کا بیان
راوی: ابو النعمان حماد بن زید سے روایت کرتے ہیں کہ عمرو بن دینار اور عبیداللہ بن ابویزید
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ قَالَا لَمْ يَکُنْ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَوْلَ الْبَيْتِ حَائِطٌ کَانُوا يُصَلُّونَ حَوْلَ الْبَيْتِ حَتَّی کَانَ عُمَرُ فَبَنَی حَوْلَهُ حَائِطًا قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ جَدْرُهُ قَصِيرٌ فَبَنَاهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ
ابو النعمان حماد بن زید سے روایت کرتے ہیں کہ عمرو بن دینار اور عبیداللہ بن ابویزید نے فرمایا کہ بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کعبہ شریف کے ارد گرد دیوار نہیں تھی لوگ بیت اللہ کے ارد گرد نماز پڑھا کرتے تھے حتیٰ کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا زمانہ آیا تو آپ نے اس کے ارد گرد دیوار تعمیر کرائی۔ عبیداللہ نے کہا اس کی دیواریں چھوٹی تھیں پھر اس کی تعمیر ابن زبیر نے کرائی (اور دیواریں اونچی کرا دیں) ۔
Narrated 'Amr bin Dinar and 'Ubaidullah bin Abi Yazid:
In the lifetime of the Prophet there was no wall around the Ka'ba and the people used to pray around the Ka'ba till 'Umar became the Caliph and he built the wall around it. 'Ubaidullah further said, "Its wall was low, so Ibn Az-Zubair built it."