صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 1063

کعبہ کی تعمیر کا بیان

راوی: محمود عبدالرزاق ابن جریج عمرو بن دینار جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا بُنِيَتْ الْکَعْبَةُ ذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَبَّاسٌ يَنْقُلَانِ الْحِجَارَةَ فَقَالَ عَبَّاسٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلْ إِزَارَکَ عَلَی رَقَبَتِکَ يَقِيکَ مِنْ الْحِجَارَةِ فَخَرَّ إِلَی الْأَرْضِ وَطَمَحَتْ عَيْنَاهُ إِلَی السَّمَائِ ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ إِزَارِي إِزَارِي فَشَدَّ عَلَيْهِ إِزَارَهُ

محمود عبدالرزاق ابن جریج عمرو بن دینار حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ جب کعبہ کی تعمیر ہونے لگی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ پتھر ڈھونڈ رہے تھے تو حضرت عباس نے نبی سے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا تہ بند (تار کر) کندھے پر رکھ لیجئے تاکہ اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پتھروں (کی رگڑ) سے محفوظ رہیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا۔ مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر گر پڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں آسمان کو لگ گئیں پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرا تہ بند میرا تہ بند تو وہ تہ بند آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے باندھ دیا گیا۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
When the Ka'ba was rebuilt, the Prophet and 'Abbas went to carry stones. 'Abbas said to the Prophet "(Take off and) put your waist sheet over your neck so that the stones may not hurt you." (But as soon as he took off his waist sheet) he fell unconscious on the ground with both his eyes towards the sky. When he came to his senses, he said, "My waist sheet! My waist sheet!" Then he tied his waist sheet (round his waist).

یہ حدیث شیئر کریں