صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 1029

انصار سے ارشاد نبوی تم صبر کرنا حتیٰ کہ مجھ سے حوض(کوثر) پر ملاقات ہو کا بیان۔ اس حدیث کو عبداللہ بن زید نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔

راوی: محمد بن بشار غندر شعبہ ہشام انس بن مالک

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَنْصَارِ إِنَّکُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّی تَلْقَوْنِي وَمَوْعِدُکُمْ الْحَوْضُ

محمد بن بشار غندر شعبہ ہشام حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا کہ تم میرے بعد (اپنے پر دوسروں کی) ترجیح دیکھو گے تو تم صبر کرنا یہاں تک کہ مجھ سے ملو اور ملاقات کی جگہ حوض (کوثر) ہے۔

Narrated Anas bin Malik:
The Prophet said to the Ansar, "After me you will see others given preference to you; so be patient till you meet me, and your promised place (of meeting) will be the Tank (i.e. Lake of Kauthar)."

یہ حدیث شیئر کریں