نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس طرح اپنی پیٹھ لوگوں کی طرف پھیری
راوی: آ دم ابن ابی ذئب , زہری , عباد بن تمیم
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَرَجَ يَسْتَسْقِي قَالَ فَحَوَّلَ إِلَی النَّاسِ ظَهْرَهُ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ يَدْعُو ثُمَّ حَوَّلَ رِدَائَهُ ثُمَّ صَلَّی لَنَا رَکْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَائَةِ
آدم ابن ابی ذئب، زہری، عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس دن دیکھاجب وہ استسقا کیلئے نکلے، تو لوگوں کی طرف اپنی پیٹھ پھیری اور قبلہ رو ہو کر دعا کرنے لگے، پھر اپنی چادر الٹ دی پھر ہم لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی اور دونوں رکعتوں میں بلند آواز سے قرأت کی
Narrated Abbas bin Tamim from his uncle, "I saw the Prophet on the day when he went out to offer the Istisqa' prayer. He turned his back towards the people and faced the Qibla and asked Allah for rain. Then he turned his cloak inside out and led us in a two Rakat prayer and recited the Qur'an aloud in them."