بارش کی زیادتی کے وقت یہ دعا کرنے کا بیان کہ ہمارے اردگرد بر سے اور ہم پر نہ برسے
راوی: ابونعیم , زہیر , اسحاق , عبداللہ بن یزید انصاری , براء بن عازب
وَقَالَ لَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ زُهَيْرٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ خَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيُّ وَخَرَجَ مَعَهُ الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ وَزَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَاسْتَسْقَی فَقَامَ بِهِمْ عَلَی رِجْلَيْهِ عَلَی غَيْرِ مِنْبَرٍ فَاسْتَغْفَرَ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ يَجْهَرُ بِالْقِرَائَةِ وَلَمْ يُؤَذِّنْ وَلَمْ يُقِمْ قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ وَرَأَی عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيُّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ہم سے ابونعیم نے بواسطہ زہیر، ابواسحاق بیان کیا کہ عبداللہ بن یزید انصاری نکلے اور ان کے ساتھ براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زید بن ارقم بھی نکلے اور بارش کی دعا کی تو اپنے دونوں پاؤں پر بغیر منبر کھڑے ہوئے اور دعا کی، پھر دو رکعت جہر کے ساتھ پڑھیں، اور نہ تو اذان دی گئی اور نہ اقامت کہی گئی اور ابواسحاق کا بیان ہے کہ عبداللہ بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن یزید نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تھا