وتر کی ساعتوں کا بیان، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی وصیت کی
راوی: عمرو بن حفص , حفص , اعمش , مسلم , مسروق عائشہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي مُسْلِمٌ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُلَّ اللَّيْلِ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَانْتَهَی وِتْرُهُ إِلَی السَّحَرِ
عمرو بن حفص، حفص، اعمش، مسلم، مسروق حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر رات کے تمام حصوں میں پڑھا ہے اور ان کا وتر صبح تک ختم ہوتا تھا۔
Narrated 'Aisha: Allah's Apostle offered Witr prayer at different nights at various hours extending (from the 'Isha' prayer) up to the last hour of the night.