عورتوں اور حائضہ عورتوں کا عیدگاہ جانے کا بیان
راوی: عبداللہ بن عبدالوہاب , حماد بن زید , ایوب , محمد , ام عطیہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ أَمَرَنَا نَبِيُّنَا صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنْ نُخْرِجَ الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ وَعَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ بِنَحْوِهِ وَزَادَ فِي حَدِيثِ حَفْصَةَ قَالَ أَوْ قَالَتْ الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ وَيَعْتَزِلْنَ الْحُيَّضُ الْمُصَلَّی
عبداللہ بن عبدالوہاب، حماد بن زید، ایوب، محمد، ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ام عطیہ نے فرمایا کہ ہمیں حکم دیا جاتا تھا کہ ہم جوان پردے والی عورتوں کو باہر نکالیں اور ایوب سے بواسطہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اسی طرح روایت ہے، اور حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت میں اس قدر زیادہ ہے کہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ جوان اور پردے والی عورتیں (نکالی جاتی تھیں) اور حائضہ عورتیں نماز کی جگہ سے علیحدہ رہتی تھیں۔
Narrated Muhammad: Um 'Atiyya said: "Our Prophet ordered us to come out (on 'Id day) with the mature girls and the virgins staying in seclusion." Hafsa narrated the above mentioned Hadith and added, "The mature girls or virgins staying in seclusion but the menstruating women had to keep away from the Musalla."