عید کی نماز کے بعد خطبہ پڑھنے کا بیان
راوی: ابوعاصم , ابن جریج , حسن بن مسلم , طاؤس , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَکُلُّهُمْ کَانُوا يُصَلُّونَ قَبْلَ الْخُطْبَةِ
ابوعاصم، ابن جریج، حسن بن مسلم، طاؤس، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں عید کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ نماز میں شریک ہوا، یہ تمام لوگ خطبہ سے پہلے نماز پڑھتے تھے۔
Narrated Ibn Abbas: I offered the 'Id prayer with Allah's Apostle, Abu Bakr, Umar and 'Uthman and all of them offered the prayer before delivering the Khutba.