عیدگاہ جانے سے پہلے عیدالفطر کے دن کھانے کا بیان
راوی: محمد بن عبدالرحیم , سعید بن سلیمان ہشیم , عبیداللہ بن ابی بکر بن انس , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَغْدُو يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّی يَأْکُلَ تَمَرَاتٍ وَقَالَ مُرَجَّأُ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَأْکُلُهُنَّ وِتْرًا
محمد بن عبدالرحیم، سعید بن سلیمان ہشیم، عبیداللہ بن ابی بکر بن انس، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن جب تک چند چھوہارے نہ کھا لیتے، عیدگاہ کی طرف نہ جاتے اور مرجی بن رجاء نے عبیداللہ بن ابی بکر سے اور انہوں نے انس سے اور انس نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چھوہارے طاق عدد میں کھاتے تھے۔
Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle never proceeded (for the prayer) on the Day of 'Id-ul-Fitr unless he had eaten some dates. Anas also narrated: The Prophet used to eat odd number of dates.