پیدل اور سوار ہو کر خوف کی نماز پڑھنے کا بیان راجل سے مراد پیدل ہے
راوی: سعید بن یحیی بن سعید قرشی , یحیی بن سعید قرشی , ابن جریج , موسیٰ بن عقبہ , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ نَحْوًا مِنْ قَوْلِ مُجَاهِدٍ إِذَا اخْتَلَطُوا قِيَامًا وَزَادَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنْ کَانُوا أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَلْيُصَلُّوا قِيَامًا وَرُکْبَانًا
سعید بن یحیی بن سعید قرشی، یحیی بن سعید قرشی، ابن جریج، موسیٰ بن عقبہ، نافع، ابن عمر مجاہد کے قول کی طرح روایت کرتے ہیں کہ جب لوگ ایک دوسرے سے خلط ملط ہوجائیں تو کھڑے ہو کر پڑھ لیں، اور ابن عمر نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس زیادتی کے ساتھ روایت کیا کہ اگر کافر کثیر تعداد میں ہوں تو مسلمان کھڑے ہو کر اور سوار ہو کر (یعنی جس طرح کا موقع ملے) پڑھ لیں۔
Narrated Nafi': Ibn Umar said something similar to Mujahid's saying: Whenever (Muslims and non-Muslims) stand face to face in battle, the Muslims can pray while standing. Ibn Umar added, "The Prophet said, 'If the number of the enemy is greater than the Muslims, they can pray while standing or riding (individually).' "