صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 877

جمعہ کے دن ایک مؤذن کے اذان دینے کا بیان

راوی: ابونعیم , عبدالعزیز بن ابی سلمہ ماجشون , زہری , سایب بن یزید

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ الَّذِي زَادَ التَّأْذِينَ الثَّالِثَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حِينَ کَثُرَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ وَلَمْ يَکُنْ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنٌ غَيْرَ وَاحِدٍ وَکَانَ التَّأْذِينُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ حِينَ يَجْلِسُ الْإِمَامُ يَعْنِي عَلَی الْمِنْبَرِ

ابونعیم، عبدالعزیز بن ابی سلمہ ماجشون، زہری، سایب بن یزید روایت کرتے ہیں کہ جب اہل مدینہ کی تعداد زیادہ ہوگئی اس وقت جمعہ کے دن تیسری اذان کا اضافہ جنہوں نے کیا وہ حضرت عثمان تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بجز ایک کے کوئی مؤذن نہ ہوتا تھا اور جمعہ کے دن اذان اس وقت ہوتی تھی جب امام منبر پر بیٹھتا تھا

Narrated As-Saib bin Yazid: The person who increased the number of Adhans for the Jumua prayers to three was Uthman bin Affan and it was when the number of the (Muslim) people of Medina had increased. In the life-time of the Prophet there was only one Muadh-dhin and the Adhan used to be pronounced only after the Imam had taken his seat (i.e. on the pulpit).

یہ حدیث شیئر کریں