جمعہ کے دن اذان دینے کا بیان
راوی: آدم , ابن ابی ذئب , زہری , سائب بن یزید
حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ کَانَ النِّدَائُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوَّلُهُ إِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ عَلَی الْمِنْبَرِ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَلَمَّا کَانَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَکَثُرَ النَّاسُ زَادَ النِّدَائَ الثَّالِثَ عَلَی الزَّوْرَائِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ الزَّوْرَائُ مَوْضِعٌ بِالسُّوقِ بِالْمَدِينَةِ
آدم، ابن ابی ذئب، زہری، سائب بن یزید روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد میں جمعہ کے دن پہلی اذان اس وقت کہی جاتی تھی، جب امام منبر پر بیٹھ جاتا تھا، جب حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا زمانہ یا اور لوگ زیادہ ہوگئے، تو تیسری اذان مقام زوراء میں زیادہ کی گئی، ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ زوراء مدینہ کے بازار میں ایک مقام ہے۔
Narrated As-Saib bin Yazid: In the life-time of the Prophet, Abu Bakr and Umar, the Adhan for the Jumua prayer used to be pronounced when the Imam sat on the pulpit. But during the Caliphate of 'Uthman when the Muslims increased in number, a third Adhan at Az-Zaura' was added. Abu 'Abdullah said, "Az-Zaura' is a place in the market of Medina."