صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جمعہ کا بیان ۔ حدیث 871

جمعہ کی نماز کیلئے جانے کا بیان، اور اللہ بزرگ وبرتر کا قول کہ ذکر الٰہی کی طرف دوڑو۔ اور بعض کا قول ہے کہ سعی سے مراد عمل کرنا اور چلنا ہے، اس کی دلیل ارشاد باری وسعٰی لھا سعیھا اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ اس وقت خرید و فروخت حرام ہے، عطاء کا قول ہے کہ تمام کام حرام ہیں، اور ابراہیم بن سعد سے نقل کیا کہ جب موذن جمعہ کے دن اذان دے اور کوئی مسافر ہو، تو اس پر جمعہ کی نماز کیلئے حاضر ہونا واجب ہے

راوی: علی بن عبداللہ , ولید بن مسلم , یزید بن ابی مریم , عبایہ بن رافع

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبَايَةُ بْنُ رِفَاعَةَ قَالَ أَدْرَکَنِي أَبُو عَبْسٍ وَأَنَا أَذْهَبُ إِلَی الْجُمُعَةِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَی النَّارِ

علی بن عبداللہ ، ولید بن مسلم، یزید بن ابی مریم، عبایہ بن رافع روایت کرتے ہیں کہ میں جمعہ کی نماز کیلئے جا رہا تھا کہ مجھ سے ابوعبس ملے اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جس کے دونوں پاؤں اللہ کے راستہ میں غبار آلود ہوں، اس کو اللہ تعالیٰ دوزخ پر حرام کر دیتا ہے۔

Narrated Abu 'Abs: I heard the Prophet saying, "Anyone whose feet are covered with dust in Allah's cause, shall be saved by Allah from the Hell-Fire."

یہ حدیث شیئر کریں