نماز جمعہ کیلئے کتنی دور سے آنا چاہئے، اور کن پر جمعہ واجب ہے، اللہ تعالیٰ کے اس قول کی بناء پر کہ جب جمعہ کے دن نماز کیلئے اذان کہی جائے الخ۔ اور عطاء نے کہا کہ جب تم کسی ایسے شہر میں ہوجہاں جمعہ کی نماز ہوتی ہے، اور جمعہ کی نماز کیلئے اذان کہی جائے تو تم پر جمعہ کی نماز کیلئے حاضر ہونا واجب ہے، خواہ تم اذان کی آواز سنو یا نہ سنو۔ اور انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے مکان میں کبھی جمعہ کی نماز پڑھتے اور کبھی نہ پڑھتے، اور ان کا گھر شہر (بصرہ) کے ایک گوشہ میں دوفرسخ (چھ میل) کے فاصلہ پر تھا
راوی: احمد بن صالح , عبداللہ بن وہن- عمروبن حارث , عبیداللہ بن ابی جعفر , محمد بن جعفر بن زبیر , عروہ بن زبیر , عائشہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کَانَ النَّاسُ يَنْتَابُونَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مِنْ مَنَازِلِهِمْ وَالْعَوَالِيِّ فَيَأْتُونَ فِي الْغُبَارِ يُصِيبُهُمْ الْغُبَارُ وَالْعَرَقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُمْ الْعَرَقُ فَأَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْسَانٌ مِنْهُمْ وَهُوَ عِنْدِي فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّکُمْ تَطَهَّرْتُمْ لِيَوْمِکُمْ هَذَا
احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب۔ عمروبن حارث، عبیداللہ بن ابی جعفر، محمد بن جعفر بن زبیر، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ام المومنین روایت کرتی ہیں کہ لوگ جمعہ کے دن اپنے گھروں اور عوالی سے باری باری آتے تھے، وہ گرد میں چلتے تو انہیں گرد لگ جاتی اور پسینہ بہنے لگتا، ان میں سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کاش تم آج کے دن صفائی حاصل کرتے یعنی غسل کرلیتے تو اچھا ہوتا۔
Narrated Aisha: (The wife of the Prophet) The people used to come from their abodes and from Al-'Awali (i.e. outskirts of Medina up to a distance of four miles or more from Medina). They used to pass through dust and used to be drenched with sweat and covered with dust; so sweat used to trickle from them. One of them came to Allah's Apostle who was in my house. The Prophet said to him, "I wish that you keep yourself clean on this day of yours (i.e. take a bath)."