(یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے)
راوی: ابونعیم , شیبان , یحیی بن ابی کثیر , ابوسلمہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی هُوَ ابْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بَيْنَمَا هُوَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِمَ تَحْتَبِسُونَ عَنْ الصَّلَاةِ فَقَالَ الرَّجُلُ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ سَمِعْتُ النِّدَائَ تَوَضَّأْتُ فَقَالَ أَلَمْ تَسْمَعُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَاحَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ
ابونعیم، شیبان، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک بار جمعہ کے دن خطبہ پڑھ رہے تھے کہ اس اثناء میں ایک شخص آیا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ تم نماز سے کیوں رک جاتے ہو؟ اس شخص نے کہا کہ اذان کی آواز سنتے ہی میں نے وضو کیا اور چلا آیا، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ کیا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کی نماز کیلئے روانہ ہو تو غسل کرے
Narrated Abu Huraira: While 'Umar (bin Al-Khattab) was delivering the Khutba on a Friday, a man entered (the mosque). 'Umar asked him, "What has detained you from the prayer?" The man said, "It was only that when I heard the Adhan I performed ablution (for the prayer)." On that 'Umar said, "Did you not hear the Prophet saying: 'Anyone of you going out for the Jumua prayer should take a bath'?".