بچوں کے وضو کرنے کا بیان، اور ان پر غسل اور طہارت اور جماعت میں اور عیدین میں اور جنازوں میں حاضر ہونا کب واجب ہے؟ اور ان کی صفوں کا بیان
راوی: اسمٰعیل , مالک , اسحٰق بن عبداللہ بن ابی طلحہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْکَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ فَأَکَلَ مِنْهُ فَقَالَ قُومُوا فَلِأُصَلِّيَ بِکُمْ فَقُمْتُ إِلَی حَصِيرٍ لَنَا قَدْ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لَبِثَ فَنَضَحْتُهُ بِمَائٍ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْيَتِيمُ مَعِي وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا فَصَلَّی بِنَا رَکْعَتَيْنِ
اسماعیل، مالک، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ان کی دادی ملیکہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھانے کیلئے جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے تیار کیا تھا بلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے کھایا اور فرمایا کہ کھڑے ہو جاؤ تاکہ میں تمہیں نماز پڑھادوں، تو میں اپنی ایک چٹائی کی طرف کھڑا ہوگیا جو کثرت استعمال سے سیاہ ہوگئی تھی، اور اس کو میں نے پانی سے صاف کیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور ایک بچہ میرے ہمراہ تھا اور بڑھیا ہمارے پیچھے کھڑے ہوئی، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے ساتھ دو رکعت نماز پڑھی۔
Narrated Anas bin Malik: My grandmother Mulaika invited Allah's Apostle for a meal which she had prepared specially for him. He ate some of it and said, "Get up. I shall lead you in the prayer." I brought a mat that had become black owing to excessive use and I sprinkled water on it. Allah's Apostle stood on it and prayed two Rakat; and the orphan was with me (in the first row), and the old lady stood behind us.