صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 758

سجدوں میں تکبیر کے پورا کرنے کا بیان۔

راوی: عمرو بن عون , ہشیم ابوبشر , عکرمہ

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَجُلًا عِنْدَ الْمَقَامِ يُکَبِّرُ فِي کُلِّ خَفْضٍ وَرَفْعٍ وَإِذَا قَامَ وَإِذَا وَضَعَ فَأَخْبَرْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَوَلَيْسَ تِلْکَ صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أُمَّ لَکَ

عمرو بن عون، ہشیم ابوبشر، عکرمہ کا بیان ہے کہ میں نے ایک شخص کو مقام (ابراہیم) کے پاس دیکھا کہ وہ ہر جھکنے اور اٹھنے میں، اور جب کھڑا ہوتا تھا اور جب بیٹھتا تھا۔ تکبیر کہتا تھا میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بیان کیا (کہ یہ کیسی نماز ہے) انہوں نے کہا تیری ماں نہ رہے کیا یہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی (سی) نماز نہیں ہے؟

Narrated 'Ikrima: I saw a person praying at Muqam-lbrahim (the place of Abraham by the Ka'ba) and he was saying Takbir on every bowing, rising, standing and sitting. I asked Ibn 'Abbas (about this prayer). He admonished me saying: "Isn't that the prayer of the Prophet?"

یہ حدیث شیئر کریں