سجدوں میں تکبیر کے پورا کرنے کا بیان۔
راوی: ابو النعمان , حماد بن زید , غیلان بن جریر مطرف بن عبد اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَا وَعِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَکَانَ إِذَا سَجَدَ کَبَّرَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ کَبَّرَ وَإِذَا نَهَضَ مِنْ الرَّکْعَتَيْنِ کَبَّرَ فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاةَ أَخَذَ بِيَدِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَقَالَ قَدْ ذَکَّرَنِي هَذَا صَلَاةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ لَقَدْ صَلَّی بِنَا صَلَاةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ابو النعمان، حماد بن زید، غیلان بن جریر مطرف بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے اور عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن حصین نے علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی طالب کے پیچھے نماز پڑھی تو (میں نے ان کو دیکھا) کہ جب وہ سجدہ کرتے تھے تکبیر کہتے تھے اور جب اپنا سر (سجدے سے) اٹھاتے تھے، تکبیر کہتے تھے، اور جب دو رکعتوں سے (فراغت کر کے تیسری رکعت کے لئے) اٹھتے تھے، تکبیر کہتے تھے، چنانچہ جب ہم نماز پڑھ چکے تو عمران رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن حصین نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور (مجھ سے) کہا اس شخص (یعنی علی مرتضیٰ) نے مجھے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز یاد دلا دی، یا یہ کہا کہ بیشک انہوں نے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سی نماز پڑھائی۔
Narrated Mutarrif bin 'Abdullah: 'Imran bin Husain and I offered the prayer behind Ali bin Abi Talib. When 'Ali prostrated, he said the Takbir, when he raised his head, he said the Takbir and when he got up for the third Rak'a he said the Takbir. On completion of the prayer Imran took my hand and said, "This (i.e. 'Ali) made me remember the prayer of Muhammad" Or he said, "He led us in a prayer like that of Muhammad."