صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 751

امام کا بلند آواز سے آمین کہنا، اور عطاء نے کہا ہے کہ آمین ایک دعا ہے ، ابن زبیر نے اور ان لوگوں نے جو ان سے پیچھے تھے اتنی (بلند آواز سے ) آمین کہی کہ مسجد گونج گئی ، اور ابو ہریرہ امام سے کہہ دیا کرتے تھے کہ میری آمین نہ کھو دینا، نافع کہتے ہیں ابن عمر آمین کو ترک نہ کرتے اور لوگوں کو ترغیب دیتے تھے اور میں نے ان سے ایک حدیث سنی ہے۔

راوی: عبداللہ بن یوسف مالک , ابن شہاب , سعید بن مسیب و ابوسلمہ بن عبدالرحمن , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَمَّنَ الْإِمَامُ فَأَمِّنُوا فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ الْمَلَائِکَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ آمِينَ

عبداللہ بن یوسف مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب و ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، اس لئے کہ جس کی آمین ملائکہ کی آمین سے مل جائے گی اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے، ابن شہاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آمین کہا کرتے تھے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "Say Amin" when the Imam says it and if the Amin of any one of you coincides with that of the angels then all his past sins will be forgiven." Ibn Shihab said, "Allah's Apostle used to Say "Amin."

یہ حدیث شیئر کریں