صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 749

امام اگر مقتدی کو کوئی آیت سنادے

راوی: محمد بن یوسف , اوزاعی , یحیی بن ابی کثیر , عبداللہ بن ابی قتادہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْکِتَابِ وَسُورَةٍ مَعَهَا فِي الرَّکْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَصَلَاةِ الْعَصْرِ وَيُسْمِعُنَا الْآيَةَ أَحْيَانًا وَکَانَ يُطِيلُ فِي الرَّکْعَةِ الْأُولَی

محمد بن یوسف، اوزاعی، یحیی بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور اس کے ہمراہ ایک سورت اور پڑھا کرتے تھے، اور کبھی کبھی کوئی آیت ہمیں سنا دیتے تھے اور پہلی رکعت میں (زیادہ) طول دیتے تھے۔

Narrated 'Abdullah bin Abi Qatada: My father said, "The Prophet used to recite Al-Fatiha along with another Sura in the first two Rakat of the Zuhr and 'Asr prayers. A verse or so was audible at times and he used to prolong the first Rak'a."

یہ حدیث شیئر کریں