صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 718

نماز میں امام کی طرف نظر اٹھانے کا بیان اور حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسوف کے بارے میں فرمایا کہ میں نے جہنم کو دیکھا کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو دبا رہا ہے۔جب تم نے دیکھا کہ میں پیچھے ہٹا تھا۔

راوی: حجاج , شعبہ , ابواسحاق

حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يَخْطُبُ قَالَ حَدَّثَنَا الْبَرَائُ وَکَانَ غَيْرَ کَذُوبٍ أَنَّهُمْ کَانُوا إِذَا صَلَّوْا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ قَامُوا قِيَامًا حَتَّی يَرَوْنَهُ قَدْ سَجَدَ

حجاج، شعبہ، ابواسحاق رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن یزید کو خطبہ پڑھنے میں یہ کہتے ہوئے سنا کہ ہم سے براء (ابن عازب) نے بیان کیا اور وہ جھوٹے نہ تھے کہ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھتے تو صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کھڑے رہتے، یہاں تک کہ جب آپ اپنا سر رکوع سے اٹھا لیتے اور وہ آپ کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھ لیتے (تب سجدہ کرتے) ۔

Narrated Al-Bara: (And Al-Bara was not a liar) Whenever we offered prayer with the Prophet and he raised his head from the bowing, we used to remain standing till we saw him prostrating.

یہ حدیث شیئر کریں