نماز میں امام کی طرف نظر اٹھانے کا بیان اور حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسوف کے بارے میں فرمایا کہ میں نے جہنم کو دیکھا کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو دبا رہا ہے۔جب تم نے دیکھا کہ میں پیچھے ہٹا تھا۔
راوی: موسیٰ , عبدالواحد , اعمش , عمارہ بن عمیر , ابومعمر
حَدَّثَنَا مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ قُلْنَا لِخَبَّابٍ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَالَ نَعَمْ قُلْنَا بِمَ کُنْتُمْ تَعْرِفُونَ ذَاکَ قَالَ بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ
موسی ، عبدالواحد، اعمش، عمارہ بن عمیر، ابومعمر روایت کرتے ہیں کہ ہم نے خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں کچھ پڑھتے تھے؟ خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ہاں! ہم نے کہا تم نے یہ کس طرح معلوم کر لیا؟ خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ آپ کی داڑھی کے ہلنے سے۔
Narrated Abu Ma'mar: We asked Khabbab whether Allah's Apostle used to recite (the Qur'an) in the Zuhr and the 'Asr prayers. He replied in the affirmative. We said, "How did you come to know about it?" He said, "By the movement of his beard."